ڈبلیو بی فنڈڈ پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ

 سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر بصیرا حمد خان نے صوبہ کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنر وںکوورلڈبنک کے امداد والے پروجیکٹوں کے لئے 2دسمبر تک ضروری سرٹیفکیٹس اوراین اوسیز جاری کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ ان پروجیکٹوں پر کام شروع کیا جاسکے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوںکا اظہار آفیسران کی ایک میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا جس میں مختلف سیکٹروں کے تحت پروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر جہلم اینڈ توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ،ڈی ایس ای کے،چیف انجینئر تعمیرات عامہ اورضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔جب کہ اننت ناگ ،کولگام،شوپیان،پلوامہ،بڈگام ،بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے ترقیاتی کمشنروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت تعلیمی سیکٹر میں 53سکولوں کو تعمیر کیاجارہا ہے۔صوبائی کمشنر نے مختلف اضلاع میں ایک درجن سے زیادہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر وتجدید کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جو کہ اس پروگرام کے دائرے میں لائے گئے ہیں ۔صوبائی کمشنر نے وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو 2دسمبر تک این اوسیز جاریکرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ کشمیر میں ورلڈ بنک فنڈڈ کے تحت 200سے زیادہ پروجیکٹوں پر کام ہورہا ہے۔