ڈاک بنگلہ پونچھ میں ’اپنی ‘پارٹی کا اجلاس منعقد

پونچھ// کووڈ19 ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کی جانب سے سابق ایم ایل اے و اپنی پارٹی لیڈر شاہ محمد تانترے کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیاجس میں تنویر چودہری صوبائی سیکرٹری یوتھ ونگ جے کے اپنی پارٹی کے علاوہ سردار سرجن سنگھ ، بشیراحمد ،خاکی ، بلدیو سنگھ ، امر جیت سنگھ ، گگندیپ سنگھ ، اقبال تانترے، افضل خان جنجوعہ ، اور دیگران موجود رہے۔ ڈاک بنگلہ پونچھ میں منعقدہ اس اجلاس کے دوران شمیم احمدڈار کو یوتھ ونگ اور سینئر رہنماؤں کی جانب سے پیر پنجال کوآرڈی نیٹر بننے پر عزت افزائی کی گئی اور انھیں مبارک باد پیش کی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شمیم احمد ڈار نے کہا کہ وہ پیر پنچال میں پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جبکہ شاہ محمد تانترے نے شمیم ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری دینے پر پارٹی ہائی کمان کا شکریہ ادا کیا۔سردار سورجن سنگھ و بشیر خاکی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔ پروگرام کے اختتام پر تنویر چودہری نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کی اور شمیم ڈار کو پیر پنچال کے کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔