ڈاکٹر کو لفٹ دینی مہنگی پڑ گئی

قاضی گنڈ // فورسز نے قاضی گنڈ میں ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔مذکورہ ڈاکٹر کی گاڑی میں ایک مشتبہ شخص ایک بیگ چھوڑ کر فرار ہوا تھا جس میں سے اسلحہ بر آمد کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ اننت ناگ سے ایک ڈاکٹر قاضی گنڈ ایمر جنسی اسپتال میں رات کی دیوٹی سر انجام دینے کیلئے جارہا تھا تاہم کھنہ بل کے نزدیک ایک شخص نے اس سے لفٹ مانگی اور گاڑی میں چڑھ گیا۔ڈاکٹر اور مذکورہ شخص جونہی الہ سٹاف میر بازار کے نزدیک پہنچ گئے تو وہاں فورسز نے ناکہ لگایا تھا۔ مشتبہ شخص کھڑکی کھول کر فرار ہوا اور بیگ گاڑی میں ہی چھوڑ گیا۔تلاشی لینے کے دوران بیگ سے ایک اے کے  47 رائفل اور ایک پستول بر آمد کیا، ڈاکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔