بارہمولہ//ڈسٹرکٹ اِنسٹچوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سوپور کے اِنچارج ایجوکیشنل ٹیکنالوجی اینڈ اِنوویشنز اور ڈسٹرکٹ نوڈل افسر ضلع بارہمولہ ڈاکٹر پرویز مقبول لون کو نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن انڈیااور محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا۔یہ اعزاز اُنہیں ضلع بارہمولہ میں انوویشن کے شعبے میں انسپائیر ایورڑ مانک کو زمینی سطح پر طلباو طالبات میں مقبول ِکرنے اور اختراعات کی طرف مائل کرانے میں ان کی انتھک کاوشوں اور کوششوں کے باعث دیا گیا۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ڈاکٹر پرویز اختراعات کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دے کر ضلع بارہمولہ کے طلبا و طالبات کی مشاورات اور رہنمائی کرکے اُنہیں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر INSPIRE Awards MANAKکے مقابلہ جات میں شرکت کرانے میں پیش پیش رہے ہیں۔ڈاکٹر پرویز ضلع بارہمولہ میںشعبہ تعلیم کو فعال بنانے کیلئے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموںاوراقدامات کو رائج کرانے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں۔