ڈاکٹر قاضی نثار برسی

اننت ناگ//امت اسلامی کے سربراہ و میرواعظ جنوبی کشمیر قاضی احمد یاسر نے کل ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید امت مولانا ڈاکٹر قاضی نثار کی یاد میں آج سے ہفتہ شہادت کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا اور آئندہ جمعہ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور نماز جمعہ کے بعد آزادی مارچ برآمد کیا جائے گا جس میں حریت قائدین کے علاوہ جنوبی کشمیر کے سبھی لوگ شرکت کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ 19 جون کو جنوبی کشمیر میں ہڑتال ہوگی جسکی حمایت حریت کانفرنس کے سبھی اکایئوں نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی معاملہ کو لیکر ہم تاجر برادری کومکمل حمایت کریں گے کیونکہ اس قانون سے دراصل سارا فائدہ دہلی کو براے راست حاصل ہوگا جبکہ اس ایکٹ سے کشمیر کی اقتصادیت پر برا اثر پڑے گا۔این آئی اے چھاپوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں قاضی یاسر نے کہا کہ یہ بھارت کی چال ہے تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جی پی بھارت میں ہندو تو راج اور رام راج کا چلن جاری کرکے دیگر اقلیتوں کے خلاف جنگ چھیڑ نے کے فراق میں ہے جسکی ہم مکمل طور پر مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو ہم خوش آمدید اور استقبال کرتے آئے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ وہ اس بار بھی یاتری  بن کرہی آئیں نہ کہ ہندو توا ایجنڈا کے تحت یہاں کے لوگوں کے جزبات کو مجروح کرنے کی کوشش کرینگے۔