جموں / نیشنل کانفرنفس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی اور انہیں جانکاری دی کہ ان کی پارٹی آنے والے پنچایتی انتخابات کی منتظر ہے جو کافی عرصہ سے التوا ٔمیں پڑے ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے شکایتی کی کہ سر پنچوں کے بلاواسطہ انتخابات سے پنچایتی راج اداروں کے فریم ورک کی افادیت متاثر ہوگی ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے حال ہی میں کی گئی پنچایتوں کی حد بندی سے متعلق تفاصیل عوامی حلقوں میں ظاہر کی جانی چاہیئے ۔ فاروق عبداللہ نے تمام امیدواروں کو موثر سیکورٹی دینے کی ضرورت پر بھی زور دیااور کہا کہ انتخابات مکمل ہونے تک گرام سبھائوں کی اہمیت کو برقرار رکھا جانا چاہیئے ۔ڈاکٹر عبداللہ نے ریاست میں نشیلی ادویات کی بڑھتی بدعت پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے آدھار کارڈ سکیم کے تحت لوگوں کے اندراج کو روکے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کارڈوں کی عدم دستیابی سے لوگوں کو گونا گو ںمشکلات کا سامنا کرنات پڑ رہا ہے ۔فاروق عبداللہ نے گورنر کوان کے حالیہ مژھل ، کیرن اور ٹیٹوال کے دورے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وادی کے ان دور دراز علاقوں میں لوگوں کو مختلف شعبوں میں مناسب سہولیات میسر نہیں ہے ۔گورنر اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست میں معمول کے حالات بحال کرنے سے جڑے کئی معاملات کو بھی زیر بحث لایا۔
ڈاکٹر فارو ق عبداللہ گور نر سے ملاقی
