ڈاکٹر فاروق کی مبارکباد

 سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے شمالی کشمیر کے بلند پایہ ولی کامل حضرت سید جانباز ولی کاملؒ (خانپورہ بارہمولہ) کے سالانہ عرس مبارک پر اہل کشمیر خصوصاً بارہمولہ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگانِ دین اور حضرت اولیائے کے عظیم اور پاک کی بدولت ہی ہم کو اسلام کی عظیم نعمت اور دولت حاصل ہوئی۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، محمد شفیع اوڑی اور صدرِ ضلع جاوید احمد ، صدرِ یوتھ لیڈر عبدالمجید آخون ،ضلع سکریٹری غلام حسن راہی اور ایڈوکیٹ شاہدعلی نے بھی لوگوں کو مبارک باد پیش کیں ۔ دریں اثناء پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے عرس کی تقریب پر آستانِ عالیہ (خان صاحب بارہمولہ)پر حاضری دی اور اس موقعے پر انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی اور امن و امان کیلئے بھی دعا مانگی۔