ڈاکٹر فاروق کی شب قدر اور عرس علمدار کشمیرؒ پرمبارکباد

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے شب قدر پر عالم اسلام خصوصاً ریاست کے فرزندان توحید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ اِس مقدس اور فضیلت والے شب میں عالم اسلام کی سربلندی ، عالم انسانیت کی خوشحالی اور ریاست میں مکمل امن وامان کیلئے دعا کریں۔ انہوں نے علمدار کشمیر حضرت شیخ نور الدین نورانیؒ کے عرس مبارک پر ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کیا ہے ۔ انہوں نے انتظامیہ سے شب قدر اور عرس مبارک کے دوران مکمل انتظامات دستیاب رکھنے کی تاکید کی۔