ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد ماہ رمضان کے سلسلے میں زائرین کیلئے کئے گئے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ ایجنسیوں سے پُر زور اپیل کی کہ وہ اِس بابرکت اور فضیلت والے مہینے کے دوران زائرین کی سہولیت کیلئے تمام انتظامات جن میں بجلی ، پینے کی پانی، صحت وصفائی ، ٹرانسپورٹ دستیاب رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔