ڈاکٹر فاروق کی حضرت بل میں حاضری

 سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کوآثار شریف درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کی۔انہوں نے جموںوکشمیر اور یہاں عوام کو درپیش سنگین نوعیت کے چیلنجوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا مانگی۔ ادھر ڈاکٹر فاروق نے تینوں خطوں کے ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شب معراجؐ کی تقریب کے دوران درگاہوں، زیارتگاہوں ، مساجد اور خانقاہوں خصوصاً آثار شریف درگاہ حضرت میں زائرین کیلئے بغیر خلل بجلی، پینے کے پانی، صحت وصفائی اور صبح صادق سے رات گئے تک معقول ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات دستیاب رکھیں۔ انہوں نے فرزندانِ توحید سے اپیل کی کہ وہ ان متبرک ایام کے دوران جموںوکشمیر کے عوام کی فتح و نصرت، خوشحالی اور فارغ البالی کیلئے دعا کریں۔