ڈاکٹر فاروق کیخلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت

  پٹنہ// پاکستانی زیرانتظام کشمیر کو پاکستان کاحصہ قراردینے پربہارکی ایک عدالت نے ڈاکٹر فاروق کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے گزشتہ سنیچرکوایک بیان میں کہاتھاکہ یہ کشمیر بھارت کا ہے اور وہ کشمیر پاکستان کا۔انہوں نے یہ بھی کہاتھاکہ نہ پاکستان اس کشمیرکوبھارت سے الگ کرسکتاہے اورنہ بھارت اُس کشمیرکوپاکستا ن سے چھین سکتاہے ۔ بہارکی ایک عدالت میں ایک وکیل نے ڈاکٹرفاروق کے بیان کیخلاف ایک عرضی دائرکرتے ہوئے عدالت سے استدعاکی کہ پولیس کوڈاکٹرفاروق کیخلاف غداری کاکیس یامقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی جائے ۔بہارکی مذکورہ عدالت نے بیتیا نگرپولیس تھانہ میں ملک سے غداری کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ بیتیا نے ایک مقامی وکیل مراد علی کے ذریعہ داخل کی گئی ایک عرضی پر سماعت کے بعد دی۔ وکیل مراد علی نے فاروق عبد اللہ کے خلاف کشمیر سے متعلق ان کے بیان کو لے کر یہ عرضی داخل کی تھی۔