ڈاکٹر فاروق کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں

جموں //نیشنل کانفرنس اقلیتی سیل نے مائیگرنٹ ووٹروں سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بھری اکثریت سے کایاب بنانے کی تلقین کی ہے، تاکہ ریاست جموں و کشمیر میں امن، ترقی اور خوشحالی کا دور یقینی ہو جائے۔ ایک بیان کے مطابق سابقہ ایم ایل سی وجے بقایا نے ان باتوں کا اظہار حلقہ کے مائیگرنٹ ووٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق کو ووٹ دینے سے ریاست میںخوشحالی بحال  ہوگی۔انہوں نے کہا کہ این سی نے ریاست کا سیکولر کردار برقرار رکھنے کیلئے کافی قربانیں دی ہیں۔اجلاس سے سابقہ ایم ا یل اے شیخ اشفاق جبار نے خطاب کرتے ہوئے کہ ریاست میں گُذشتہ تین دہائیوں سے ترقی کی ہے اور منقسم طاقتوں کو نفرت اور بد اعتمادی کے بیج بوئے۔انہوں نے بی جے پی کی عوام کُش پالسیوںکی نکتہ چینی کی۔ اجلاس سے اقلیتی سیل کے صدر ایم کے تیاگی نے بھی خطاب کیا اور ووٹروںسے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔این سی صوبائی نائب صدر وجے لکشمی دتہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ مائیگرنٹ ووٹرس اپنے ووٹ کا مناسب استعمال کرکے این سی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب  بنائیں گے۔انہوں نے ریاست میں امن کا نیا دور شروع کرنے کے لئے منقسم طاقتوں کو علحیدہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صوبائی سیکرٹری شیخ بشیر احمد، راجیو سہگل، جیتن بھٹ، ہرمہندر سنگھ ، جی کے مجو، نریش کول، ڈاکٹرشیخ امینہ، اشوک کول، راجندر دھر، ٹی کے دھر، ارون ولی، وید لعل، سوشانت تریسل ،انشل و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔