ڈاکٹر فاروق کا گریز حادثہ پر اظہار افسوس

سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گریز تحصیل میںبرفانی تودوں کی وجہ سے رہائشی مکانات اور دیگر املاک برف کے نیطے دب جانے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی و ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ سے اپیل کی کہ متاثرین کی باز آباد کاری کیلئے اقدامات کریں۔ ڈاکٹر عبداللہ نے پارٹی لیڈر اور سابق ایم ایل اے گریز نذیر احمد خان گریزی کو ہدایت دی کہ متاثرین کی مکمل باز آبادکاری کے لئے اپنا بھر پور تعاون پیش رکھیں۔ڈاکٹر عبداللہ نے کپوارہ ، بانڈی پورہ اور کرگل وخطہ چناب کے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے بھی تلقین کی کہ سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کے کام میں سرعت لائیں جو ابھی بھی برفباری سے بند پڑے ہیں خصوصاً کیرن ، کرناہ ، ٹنگڈار ، مژھل ، جمگنڈ ، گریز ، زنسکار ، دچھن ، مرواہ ، مڈون اور کشتواڑ کی طرف خاص توجہ دیں ۔