ڈاکٹر فاروق کا ٹیلیفونک تعزیت

 سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی کے معروف سیاسی ، سماجی اور دینی شخصیت میر سید غلام حسن گیلانی (مرحوم) ساکنہ شمس واری خانقاہِ معلی حال غوری پورہ صنعت نگرکی نیک سیرت اہلیہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے صبح ہی مرحومہ کے فرزند غلام جیلانی گیلانی کے ساتھ ٹیلی فون پر تعزیت کی۔ یاد رہے مرحوم غلام حسن گیلانی نے تحریک کشمیر خصوصی کوائٹ کشمیر ، تحریک محاذ رائے شماری اور تحریک حصول موئے مقدس آنحضورؐ میں کلیدی رول ادا کیا اور زندگی کے دن جیل خانوں میں گزارے۔مرحوم غلام حسن گیلانی نے شیخ محمد عبداللہ کے کاروان میں بھی اہم رول ادا کیا اور ایڈوکیٹ غلام محی الدین ظہرہ، صدر الدین مجاہد اور مولانا محمد سعید مسعودی اور مرزا محمد افضل بیگ کیساتھ بھی کام کیا۔