ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے شہر خاص کے معروف تاجر خواجہ محمد امین کندنگر ساکن خواجہ بازار نقشبند صاحبؒ (حال لعل بازار) اور وادی کے معروف تاجر الحاج بشیر احمد راتھر ساکن نوشہرہ کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سانحہ ارتحال پر دونوں مرحومین کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد اور پارٹی لیڈر تنویر صادق نے بھی سوگوران کیساتھ تعزیت کی ہے۔ لیڈران نے خانقاہِ معلی کے موزن حاجی غلام احمد ہمدانی اور امام خاندان کے محمد اشرف ہمدانی ساکن خانقاہ معلی کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔