ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرتبل میں نمازجمعہ اداکی

سرینگر//ِ نیشنل کانفرنس  کے صدرو ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کودرگاہ حضرتبل میں حاضری دی اور اس دوران انہوں نے لوگوں کیساتھ بھی بات کی اور اُن کے مسائل اور مشکلات سے بھی آگاہی حاصل کی۔ اس سے قبل انہوںنمازِ جمعہ ادا کی اور اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر ملک کشمیر کے لوگوں کے عزت اور وقار، امن و امان کی بحالی، عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقا، ریاست کے لوگوں کی خوشحالی و ترقی کے علاوہ برصغیر میں امن و امان اور عالم گیر وباء کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعا مانگی۔ نماز کے بعد انہو ں نے لوگوں کیساتھ بات کی اور اُن کے مسائل و مشکلات سے آگہی حاصل کی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اللہ کے دربار میں دست بہ دعا ہوکر جموں وکشمیر کے عوام کو موجودہ چیلنجوں سے نجات مانگنے کی اپیل کی کیونکہ اللہ کے بغیر ہمارا کوئی مددگار نہیں اور وہی ہمیں موجودہ دلدل سے نکالنے والا ہے۔