سرینگر//نیشنل کانفرنس اور جمعیت ہمدانیہ نے جواں سال سید تنزیل شوکت شاہ (بزاز) ساکنہ بابہ ڈیمب حال پیرباغ حیدرپورہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے والدین کیساتھ دلی تعزیت کی ہے۔ یاد رہے مرحوم تنزیل شوکت شاہ ، تحریک حریت کشمیر خصوصاً تحریک محاذ رائے شماری کے مخلص اور بے لوث جانثار الحاج سید احمد شاہ بزاز کے پوتے تھے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے بھی بزاز خاندان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ادھر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے وادی کے معروف تاجر بزاز خاندان کے جواں سال سید تنزیل شوکت شاہ (بزاز) کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر سوگوران کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ جمعیت کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا گیا اور اُن کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے ۔ یاد رہے مرحوم کی نمازِ جنازہ خانقاہِ معلی میں ادا کی گی جس کی پیشوائی میرواعظ ہمدانی نے کی۔جمعیت کے حاجی عبدالرشید گانی، حاجی محمد اشرف عنایتی اور محمد یاسین ظہرہ اور امام بقعہ خانقاہِ معلی حاجی امام غلام محمد ہمدانی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
پیپلز لیگ کی تعزیت پرسی
سرینگر//پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے لیگ کے سینئر رہنما سید اعجاز رحمانی کے بھتیجے سید تنزیل کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ اس دوران پیپلز لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع کی قیادت میں ایک وفد جس میں حاجی محمد رمضان اورمحمد امین شامل تھے ،نے حیدر پورہ جاکر مرحوم کے جنازے میں شرکت کی ۔
پولیس اور عوا م میں تال میل
جڈی بل تھانہ میں میٹنگ منعقد
سرینگر// سرینگر پولیس نے لوگوںکے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کے خاطر پولیس اسٹیشن جڈی بل میں پو لیس کمونٹی پارٹنر شپ گروپ (پی سی پی جی)میٹنگ کا انعقادکیا گیا ۔ سرینگر پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے پولیش سٹیشن جڈی بل میں ایس ایچ او کی صدارت میں پولیس کمونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ میٹنگ میں علاقے کے معزز شہریوں کے علاوہ سیول سوسا ئٹی سے وابستہ لوگوں نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اُجاگر کئے ۔ایس ایچ او نے لوگوں کے مسائل سُنے اور یقین دلایا گیا کہ مسائل کومتعلقہ محکموں تک پہنچایا جائے گا۔ اُنہوں نے لوگوں کو بھروسہ دیا کہ پولیس ہر وقت عوام کی مدد کیلئے تیار رہتی ہے ۔ میٹنگ میں منشیات و دیگر جرائم پر غوروخوض ہوا ۔لوگوں نے پولیس کی جانب سے منشیات و دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے کئے گئے اقدامات کی سراہنا کی ۔