ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کا اظہارِ تعزیت

مینڈھر//مینڈھر چھنی دھرانہ علاقے میں کئی سالہ پرانے قبرستان میں ایک میت کو دفنانے کی اجازت نہ ملنے پر لوگوںنے مینڈھر۔پونچھ شاہراہ کو بند کرکے زوردار احتجاج کیا ۔ علاقے میں ایک شہری کی موت واقع ہوئی جسے دفنانے کیلئے کچھ لوگ قبر کھودنے گئے لیکن مخالف فریق نے اسے وہاں دفن کرنے کی اجازت نہیں دی جس پر مردے کے رشتہ داروںنے سڑک بند کرکے احتجاج شروع کردیا۔احتجاج کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں سڑک پر درماندہ ہوگئیں اور شدید گرمی میں سکولی طلباء کو بھی متاثر ہوناپڑا۔بعد میں نائب تحصیلدار مینڈھر اور ایس ایچ او مینڈھر موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے قبر کی کھدائی سے منع کرنے والوں سے بات چیت کرکے معاملہ حل کروایا جس کے ساتھ ہی احتجاج بھی ختم ہوگیااورگاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔