ڈاکٹر شیلندر مشرا این آئی اے میں تعینات

جموں//محکمہ داخلہ نے ڈاکٹر شیلندرا مشرا کو میں تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ادارے سے اجازت طلب کرنے کے بعد ڈاکٹر شیلندر مشرا( آئی پی ایس) کو این آئی اے میں خالی پڑی اسامی پر کرنے کیلئے این آئی اے میں چار سال کیلئے بطور ایس پی تعینات کیا جاتا ہے۔ حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ تعیناتی کی مدت انکے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔