ڈاکٹر سحرش اصغر نے ضلع سرینگر میں رورل لائیو لی ہُڈ مشن کی پیش رفت کا جائز ہ لیا

جموں//مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیر رورل لائیو لی ہُڈ مشن ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے ضلع سرینگر میں آر ایل کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ساجد یحییٰ نقاش ، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کشمیر، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ، بلاک پروگرام منیجر ، ضلع سری نگر کے ایم آئی ایس اسسٹنٹ اور مشن کے دیگر اَفسران نے شر کت کی۔ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے افسران کہا کہ جے کے آر ایل ایم ( اُمید) نے غریب خواتین میں خود کفالت کی ہے جنہوں نے اُمید پروگرام سے خود کو منسلک کیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کہ خواتین نہ صرف غربت سے نکل آئی ہیں بلکہ اَپنے خاندانوں میں بھی اپنی حیثیت کو بڑھا رہی ہیں۔مشن ڈائریکٹر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ایس ایچ جی ممبروں میں آدھار سیڈنگ کے اندراج کو بہتر بنائیں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ جے کے آر ایل ایم (امید) سے وابستہ تمام خواتین ایس ایچ جی ممبروں کے لئے انفرادی بینک کھاتہ کھولے جائیں۔انہوں نے آر بی آئی کے رہنما خطوط کے مطابق کریڈٹ روابط کو تقویت دینے اور معیشت میں اضافے کے لئے گروپ انٹرپرائزز کو فروغ دینے کی ہدایت بھی دی۔اِس بلاک کی پیش رفت کو اَپ ڈیٹ کرتے ہوئے اَفسران نے مشن ڈائریکٹر کو جانکاری دی کہ 4679دیہی خواتین کو 491 ایس ایچ جی اور 33 دیہاتی آرگنائزیشنوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ مشن سے سرمایہ کاری کے طور پر ایس ایچ جیز کو 151.10لاکھ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ ایس ایچ جی ممبروں نے بینک سے 412 لاکھ روپے قرضے پر لی رقم کو مختلف روزگار معاش جیسے ڈیر ی فارموں ، ماہی پالن ، شہد پالن، پولٹری یونٹ وغیرہ میں خرچ کی ہے تاکہ ان کو معاش کے ذریعے خود کفیل منافع کمانے کے منصوبے پید کئے جاسکیں۔