ڈاکٹر سامون کا ادہم پوردورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

اودھمپور//پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری و ٹرانسپور ٹ محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے ضلع ادہم پورکے تفصیلی دورے کے دوران مختلف سیکٹروں میں جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر محکمہ پشو پالن جموں وِکٹر کول،ڈائریکٹر محکمہ بھیڑ پالن جموں سنجیو کمار ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گروندر جیت سنگھ ، اے آر ٹی او رچنا شرما، چیف محکمہ پشو پالن ڈاکٹر ڈی ڈی ڈوگرہ ، ڈسٹرکٹ محکمہ بھیڑ پالن آفیسر ڈاکٹر سنجیو کمار ، اے ڈی فشریز کلبوشن ورماد دیگر افسران بھی تھے۔دورے کے دوران ڈاکٹر سامون نے ویٹرنری ہسپتال رہیمبل کا دورہ کیا اور اس مرکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر نے ڈاکٹر سامون کو بتایا کہ ضلع میں 14ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ خالی پڑی اسامیوں کو فوری طور پُر کرنے کی اقدامات کئے جائیں اور جاری تعمیراتی میں سرعت لائی جائے۔بعد میں ڈاکٹر سامون نے کانفرنس ہال ، ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقد ہ ایک تقریب پر اے ڈی آئی او این آئی سی کی طرف تیار کردہ ’’ آر اے ٹی او آفیشل ادہم پور ‘‘جاری کیا۔ ڈاکٹر سامون نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس ایپ کو جاری کرنے کے لئے مبارک باد دی۔پرنسپل سیکرٹری نے گاڑی چلانے کے دوران ہیلمنٹ اور سیٹ بیلٹ پہننے کی ہدایت دی ۔بعد میں ڈاکٹر سامون نے بلی نالہ کے کسانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان میں دوائیوں کے پیکٹ تقسیم کئے ۔