ڈاکٹر راجیو مینگی اعزاسے سرفراز

جموں//ہیڈکواٹر آف انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن نے سابق صدر آئی ڈی اے جموں ڈاکٹرراجیومینگی کو مثالی خدمات پیش کرنے کیلئے  عزازات سے نوازا ہے۔ قابل ذکرہے کہ ڈاکٹرمینگی ایم ڈی ایس پیتھالوجی ہیں  اوراس وقت اکھنور کے جوڑیاں  علاقہ میںمیں اپنی خدامات انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن  ایک اہم بہترین تنظیم ہے جوکہ  ملک  کی29ریاستوں اور7مرکزی زیرانتظام   علاقوںمیںاپنی خاص پہچان بنائی ہے جس میں75000 سے زائدپیشہ وار انہ ماہرڈاکٹر اپنی خدمات وقف کررہے ہیں۔جبکہ   بطورصدر رہنے کے دوران ڈاکٹرراجیومینگی نے سماج کیلئے بہترین اور مثالی خدمات پیش کرتے ہوئے غریبوں کیلئے 100سے زائد مفت طبیکیمپ لگائے علاوہ ازیں انہوںنے  برسراقتدار سرکاروںکے دوران کئی بار وزیراعلیٰ اور وزیرصحت کے ساتھ ملاقات کرکے ڈینٹل سرجنوںکی خالی پڑی آسامیوںپرتقریوںکیلئے بھی زور دیا ۔ امید کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوںمیںمزید دانتوں کے ڈاکٹروں کی تقرری عمل میں لائی جائینگی۔