ڈاکٹر خورشید گورو کا ڈی پی ایس سرینگر میں لیکچر

سرینگر// ڈی پی ایس سرینگر کی دعوت پر کل عالمی سطح پر مشہور روبوٹک سرجن ڈاکٹر خورشید احمد گورو نے سکول میں لیکچر دیا ۔ کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب پر ڈاکٹر خورشید احمد گورو نے سوپور سے نیویارک تک اپنی سرجیکل سفر کے بارے میں جانکاری دی ۔ڈاکٹر خورشید وادی کے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر مرحوم عبدالاحد گورو ہیں ۔ ڈاکٹر خورشید احمد نے آج تک 300روبوٹک جراحیاں عمل میں لائی ہیں ۔وہ گورو چریٹیبل فاونڈیشن کے بانی بھی ہیں ،جو کشمیر میں صحت شعبے کیلئے کام کررہی ہے ۔سکول انتظامیہ نے ڈاکٹر گورو کا سکول کے طلاب کے ساتھ ہمکلام ہونے پر شکریہ ادا کیا