ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی کامیابی پر ریاسی میں بھاجپا کارکنوں کا جشن

ریاسی //پارلیمانی انتخابات 2019میں کٹھوعہ ادہم پور ،ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ سے بھاجپا امید وار ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی کامیابی کے سلسلہ میں ضلع ریاسی میں پارٹی کارکنوں نے جشن منایا ۔بھاجپا کارکنوں کی ایک بڑی تعدادسابقہ ممبراسمبلی اجے نندا ،سابقہ بلدیو راج شرما ،صراف سنگھ اور ضلع صدر کلدیپ کی صدرات میں پارٹی کے ضلع دفتر میں جمع ہو ئی اور انہوں نے پارلیمانی انتخابات میں بھاجپا کی کامیابی بالخصوص ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی جیت کے سلسلہ میں ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے سابقہ ممبراسمبلی اجے نند انے کہاکہ بھاجپا کی سابقہ مرکزی حکومت کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے عوام نے ایک مرتبہ پھر سے پارٹی کو اقتدار میں آنے کا موقعہ فراہم کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے بہترین کام کیا ہے اور اب وہ آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھیں گئے ۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ ادہم پور ،ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ عوام نے پارٹی امید وار کی جانب سے کئے گئے تعمیر اتی و ترقیاتی کاموں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بھاری اکثریت سے جیت دلائی ہے ۔پارٹی لیڈران نے کہاکہ انتخابی نتائج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ریاستی اور ملکی عوام بھاجپا کو ملکی اقتدار کی واحد متبادل کے طور پردیکھتے ہیں۔