یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے کل پارلیمنٹ ہاؤس میں باباصاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر پھول چڑھائے اورخراج عقیدت پیش کیا۔ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛‘‘ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کو مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’’۔مودی نے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کو ان کے مہاپرینیروان دیوس پرخراج عقیدت پیش کیا۔زیر اعظم نے کہا؛‘‘محترم بابا صاحب ہندوستانی آئین کے معمار ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کے لافانی چیمپیئن تھے ، جنہوں نے اپنی زندگی کو استحصال کے شکار لوگوں اور محروموں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دیا۔ آج ان کے مہاپریینروان دن کے موقع پر ان کے لیے میرا عقیدت مندانہ سلام۔‘‘