سرینگر //ریاستی سرکار نے سیکمز کے سابق ڈائریکٹر ائے ائے آہنگر کو محکمہ صحت و طبی تعلیم میں بطور سیکریٹری (کارڈنیشن) تعینات کیا ہے۔ ڈاکٹر ائے ائے آہنگر پی ایم ڈی پی منصوبوں جن میں پانچ کالجوں کی تعمیر کے علاوہ جموں کے وجے پور اور اونتی پورہ میں آل انڈیا انسٹیچوت آف میڈیکل سائنسز کی تعمیر میں کارڈنیشن کا کام دیا گیا ہے۔ ریاستی سرکار نے سیکمز کے سابق ڈائریکٹر ائے ائے آہنگر کو محکمہ صحت و طبی تعلیم میں بطوری سیکریٹری کارڈیشن تعینات کیا گیا ہے۔ ریاستی سرکار کی جانب سے 23جنوری 2018کو جاری کئے گئے حکم نامہ زیر نمبر 148جے ائے ڈی 2018بتاریخ 23جنوری 2018کے ذریعے محکمہ ٹرانسپورت اور اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انہیں پی ائے، سٹینو گرافر، جونیئر اسسٹنٹ اور چپراسی فراہم کریں جبکہ محکمہ صحت و طبی تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انہیں تمام درکار دستاویزات فراہم کریں۔
ڈاکٹر آہنگرمحکمہ صحت میں سیکریٹری (کارڈنیشن) تعینات
