ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ،طبی اداروں کیلئے ادویات سٹاک رکھنے کی ہدایات

سرینگر //اضافی فورسز کی تعیناتی سے پیدا ہوئی غیر یقینی صورتحال کے بیچ محکمہ خوراک اور محکمہ صحت کے تازہ حکم ناموں نے لوگوں میں مزید تنائو اور کشیدگی کا ماحول پیدا کیا ہے ۔محکمہ صحت کی جانب سے دو آرڈر صادر کئے گئے جن میں ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام ضلع چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیاہے کہ وہ مرکزی ڈرگ سٹور بمنہ سے ضروری ادویات اور آلات حاصل کریں۔اس دوران صوبائی انتظامیہ ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسکے سرکیولر زیر نمبر DHSK/PS/Circular/2018-19/2927-3017 بتاریخ23 فروری 2019میں چیف میڈیکل و بلاک میڈیکل افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام افسران و ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کریں نیز انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سٹیشن کوا علیٰ حکام سے  رابطے کے بغیر نہ چھوڑیں ۔محکمہ نے کشمیر ڈویژن کے تمام چیف میڈیکل افسران ،میڈیکل سپرانٹنڈنٹ اور بلاک میڈیکل افسران سے کہا ہے کہ وہ کشمیر میں مریضوں کو بلا خلل ہیلتھ سروس کو یقینی بنائیں اس دوران ہیلتھ اداروں کی تمام انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اعلیٰ حکام کی اجازت کے بغیر اپنا سٹیشن نہ چھوڑیں ۔بلاک میڈیکل افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ کس بھی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کیلئے اپنی Rapid response Teamsکو تیار رکھیں ۔ہیلتھ اداروں کے اعلیٰ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں کی خود نگرانی کریں اور اپنے اپنے جگہوں پر جائیں ۔آڈر میں کہا گیا ہے کہ کس بھی افسراور حکام کے حق میں آئندہ چھوٹی منظور نہیں ہو گئی ۔محکمہ ہیلتھ کی جانب سے سنیچر کو دوسرے آڈر زیر نمبر DHSK/PUR/req.Drugs and Dressing/2018.19کے تحت محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ نے تمام ضلع چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیاہے کہ وہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے صدر وسب ضلع ہسپتالوں کیلئے ، ڈرک سٹور بمنہ سے ضروری ادویات،جراحی آلات مریضوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے حاصل کریں جو آج یعنی اتوار کو بھی کھلا رہے گا۔اس دوران  صوبائی انتظامیہ نے وادی میں پیٹرول کی فروخت محدود کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کی وجہ پیٹرول کا سٹاک کم رہ گیا ہے اس لئے پیٹرول کی فروخت کم کرنے کیلئے اسکی تقسیم کاری کو محدود کردیا گیا ہے۔پیٹرول پمپ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری احکامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔دریں اثناء سنیچر کو محکمہ خوراک ورسدات کی جانب سے ایک آرڈر زیر نمبر FCS&CAsgr.south جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ تمام ٹی ایس اوز کو محکمہ کے ڈائریکٹوریٹ آفس کی طرف سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ تمام راشن گھاٹوں سے آج شام تک مکمل راشن تقسیم کریں  تاہم بعد میںان احکامات کو واپس لیا گیا۔
 
 
 

پیٹرول کی فروخت محدود کرنے کے احکامات

سرینگر // صوبائی انتظامیہ نے وادی میں پیٹرول کی فروخت محدود کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ بار بار بند ہونے کی وجہ پیٹرول کا سٹاک کم رہ گیا ہے اس لئے پیٹرول کی فروخت کم کرنے کیلئے اسکی تقسیم کاری کو محدود کردیا گیا ہے۔پیٹرول پمپ مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ سرکاری احکامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔