ڈاکٹروں کی عدم موجودگی | گاندربل ہسپتال کے خلاف مریض برہم

گاندربل//گاندربل ضلع ہسپتال سے پیر کوبعد دوپہر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بیماروں کو بغیر علاج ومعالجہ کے واپس لوٹنا پڑا جب ضلع ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔اس موقع پر او پی ڈی میں قائم کئے گئے ڈاکٹروں کے کمروں پر ایک بجے کے بعد تالے لگے ہوئے تھے جس کے خلاف دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے درجنوں افراد نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔سالورہ گاندربل کے مقامی شہری شیخ محمد شفیع نے بتایا کہ پیر کے روز ٹھیک دو بجے علاج کے سلسلے میں ضلع ہسپتال گاندربل آیا۔اس موقع پر ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے کہا کہ چونکہ سرکاری طور پر تعطیل تھی اس لئے ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کو ایک بجے تک ہی او پی ڈی میں ہی تعینات رہنا تھااور وہ ایک بجے تک او پی ڈی میں موجود تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جوتسنا نے کہا کہ اس بارے میں پوری جانکاری حاصل کرنے کے بعد کارروائی ہوگی۔