ڈاکٹروحیدخاوربلوان کی نیپال میں عزت افزائی

 ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں تعینات سینئراسسٹنٹ پروفیسرزولوجی ڈاکٹروحیدخاوربلوان کوشعبہ زولوجی (سیل بائیولوجی اینڈجنیٹکس )میں نمایاں خدمات انجام دینے کے صلے میں تری بھوبان یونیورسٹی کٹھمنڈونیپال میں ’گلوبل انشیٹیواِن اپلائیڈسائنسزفارایکوفرینڈلی انوائرنمنٹ (GIASE-2019)کے موضوع پرمنعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں ’ٹیچرآف دی ایئر۔2019‘اعزازعطاکیاگیا۔یہ اعزازجنرل سیکریٹری وزارت ایگریکلچراینڈ لائیوسٹاک ڈیولپمنٹ حکومت نیپال یوبک دوج کے ہاتھوں ،ڈپٹی چیف آف مشن امبیسی انڈیانیپال ڈاکٹراجے کماراوروائس چانسلر شوبت یونیورسٹی امرپی گرگ کی موجودگی میں دیاگیا۔