ڈاکٹرفاروق عبد اللہ پر قدغن، گھر سے باہر آنے نہیں دیا گیا

سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ کو پیر کے روز سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان کی رہائش گاہ سے باہر جانے سے روک دیا گیا۔نیشنل کانفرنس ذرائع نے بتایا کہ وہ سڑک کے ذریعے جموں کا سفر کرنے والے تھے اورپروگرام کے بارے میں پانچ دن پہلے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا، لیکن اسے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگائی گئی۔عبداللہ دوپہر کو اپنے گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور کہا جاتا ہے کہ سیکورٹی ٹیم کی طرف سے انہیں راضی کرنے سے پہلے انہوں نے تھوڑی ہی دوری تک ایک راہگیر سے سواری پکڑ لی۔ تاہم پولیس نے انہیں واپس جانے پر راضی کرلیا۔حکام نے کہا کہ پلوامہ حملے کی برسی کے دن کسی بھی وی آئی پی موومنٹ کا مشورہ نہیں دیا گیا ہے۔