ڈاکٹرطارق قریشی کے سرایک اورسہرا | ملک کے بہترین ماہرامراض چشم قرار دیئے گئے

پرویز احمد
سرینگر //پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹرسعید طارق قریشی کو ملک کا بہترین ماہر امراض چشم قرار دیتے ہوئے منگل کو چھتیس گڑھ میں’’سشرت سمان‘‘ نامی ایواڈ سے نوازا گیا ۔انہیں شعبہ امراض چشم کے پروفیسروں کے 5ویں قومی فورم کے دوران رائے گڑھ چھتیس گڑھ میں  3اپریل کو ایواڈ سے نوازا گیا ۔پچھلے 6سال کے دوران  شعبہ امراض چشم میں بہترین کام کیلئے انہیں سرٹیفیکیٹ اور ٹرافی عطاکی گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ  گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر طارق قریشی نے کالج کے شعبہ امراض چشم میں Advanced Vitreo-Retinal خدمات کی شروعات کی ہیں۔