جموں//جموں کشمیر وقف بورڈ کے نئے نامزدکئے گئے ممبران نے یہاں بدھ کو ڈاکٹر درخشان اندرابی کوایک اجلاس میں بورڈ کا چیئرپرسن منتخب کیا۔نئے وقف بورڈ کی میٹنگ میں جموں کشمیر وقف بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو افسروایڈمنسٹریٹر،نئے ممبران ڈاکٹر درخشان اندرابی، ڈاکٹر غلام نبی حلیم،سہیل کاظمی،سیدمحمدحسین اور نواب دین نے شرکت کی۔اس موقعہ پرڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وزیراعظم نریندرمودی،اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختارعباس نقوی ،لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہاکاشکریہ اداکیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرکے انہیں جموں کشمیر میں یہ اہم ذمہ داری سونپ دی۔انہوں نے وقف بورڈ ممبران کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے انہیں بورڈ کاچیئرپرسن منتخب کیا۔انہوں نے اس موقعہ پرکہا کہ ان کا کام مشکل ہے کیوں کہ وقف بورڈ میں ورک کلچر،ایمانداری اور جوابدہی کے کلچر کودلنشین کرنا ہے۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وقف بندوبست میں انقلاب لایا جائے گا۔
ڈاکٹردرخشان اندرابی جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرمین منتخب | ورک کلچر،ایمانداری اور جوابدہی کی روایات کودلنشین کرنا ہے
