ڈاڈسرہ ترال میں سائیکل رئیس کا اہتمام

 ترال//یوتھ سپورٹس اینڈ سروس پلوامہ نے ترال کے بلاک ڈاڈسرمیں ، مہمآزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سائیکل ریس کا انعقاد کیا جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نے اپنا تعاون کیا تھا۔یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے کہا ہے کہ اس سائیکل ریس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کھیل سے متعلق سرگرمیوں میں شامل کرنا اور ان میں قوم پرستی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرڈادسرثاقب حسین نے 35 سے زائد طلباء پر مشتمل سائیکل ریس کی جھنڈ ی دکھائی۔سائیکل ریس گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈاڈداسرہ سے چندر گرام گاؤں اور تقریبا پانچ کلو میٹر کے قریب جی ایچ ایس ایس ڈادسرا تک شروع ہوئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ثاقب حسین نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی ایسی تقریب میں سرگرم شرکت پر انہیں سراہا۔س موقع پر ، شارق شفیع ، برہان ، عبید (سینئرز گروپ) ، جبکہ امتیاز آہ ، افہام یعقوب ، ہدیت اللہ (جونیئرز گروپ) کو بالترتیب یکم ، دوسرا اور تیسرا قرار دیا گیا۔دریں اثنائمہمان خصوصی ثاقب حسین نے فاتحین میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کی طرف ڈھالنا چاہئے ، تاکہ انھیں منشیات سے متعلقہ سرگرمیوں سے روکا جاسکے۔