ڈانگرپورہ گاندربل میں بجلی ترسیلی نظام درست کرنے کا مطالبہ

ارشاداحمد

گاندربل//نیوکالونی ڈانگر پورہ گاندربل میں محکمہ بجلی نے لوگوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے کھمبوں کے بجائے لکڑی کے ڈنڈوں کااستعمال کیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کسی بھی وقت کوئی بڑاحادثہ رونماہوسکتا ہے۔یہاں بجلی کی ترسیلی لائینیں زمین سے دس بارہ فٹ اونچی ہوا میں لٹک رہی ہیں اور یہ بھی مقامی لوگوں کیلئے باعث خطرہ ہے۔

 

نیوکالونی ڈانگر پورہ کے شہری فیاض احمد نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ ہم اس کالونی میں 2008 سے رہائش پزیدہیں لیکن آج تک کالونی میں محکمہ بجلی کی جانب سے نہ ہی بجلی کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں اور نہ ہی کم اونچائی پرلٹکتی ترسیلی لائینوں کو درست کیاجاتاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کو سکول جانے اور واپسی کے اوقات محتاط رہنا پڑتاہے کیوں کہ یہ ترسیلی لائینیں بہت کم اونچائی پرلٹکی ہیں۔انہوں نے کالونی میں بجلی نظام کودرست کرنے کامطالبہ کیا۔اس بارے میں محکمہ بجلی کے ایگزیکیٹوانجینئرمعراج الدین نے کہاکہ بجلی کے کھمبوں کی تنصیب رواں سال کے پلان میں رکھاگیا ہے تاہم ترسیلی لائینوں کو درست کیاجائے گا۔