جموں//ڈسٹرکٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ کے زیراہتمام آرایم ایس اے سکیم کے تحت گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول شاستری نگر میں یک روزہ سائنس نمائش کاانعقاد کیاگیاجس کاافتتاح ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن جموں ایس رویندرسنگھ نے چیف ایجوکیشن افسرجموں جے کے سودن ، پرنسپل ڈائٹ جموں عبدالحمیدفانی کی موجودگی میں کیا۔اس دوران سکینڈری سطح کے طلباء کی جانب سے 6 تھیمزبشمول لائف سائنس ، اینوائرنمنٹل سائنس ، میتھ میٹیکل سائنس، فزیکل سائنس اورکیمیکل سائنس کے تحت کل 102 سائنس ماڈل نمائش میں پیش کئے گئے ۔یہ تھیمز ڈائریکٹوریٹ آف رمسانے رہنماخطوط کے تحت دیئے تھے۔ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن نے طلباء سے بات چیت کی اوران کے ماڈلوں کاجائزہ لیا۔ عبدالحمیدفانی کے مطابق زیادہ ترماڈل اینوویٹیواور اختراعی نوعیت کے تھے جن کودیکھ کرڈائریکٹرسکول ایجوکیشن نے اطمینان کااظہارکیااورطلباء کومبارکبادپیش کی۔اس دوران ایک خودمختارجری بھی تھی جومختلف شعبوں مثلاً فزیکس، کیمسٹری اورلائف سائنس کے ماہرین پرمشتمل جری بھی بنائی گئی تھی۔اس دوران جری نے ماڈلوں کاجائزہ لینے کے بعدمیرٹ فہرست میں ہائرسکینڈری سکول سروال، ہائرسکینڈری سکول جھجرکوٹلی، گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک خالصہ کوشامل کیا۔ پرنسپل ڈائٹ جموں عبدالحمیدفانی نے طلباء کوشاندارماڈل بنانے کیلئے مبارکبادپیش کی۔انہوں نے اساتذہ پرزوردیاکہ وہ طلباء کوسائنس وٹیکنالوجی کی طرف مائل کریں اوران کارجحان سائنس کی طرف پیداکریں۔انہوں نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے سکولوں کے طلباء میں مومنٹوبھی تقسیم کئے۔انہوں نے پرنسپل گرلزہائرسکینڈری سکول شاستری نگرجموں کاتعاون دینے کیلئے شکریہ بھی اداکیا۔
ڈائٹ جموں کے زیراہتمام سائنس نمائش ،102ماڈل پیش
