ڈائمنڈ پبلک سکول بجالتہ کی سالانہ تقریب کاانعقاد

 جموں//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدردویندرسنگھ رانانے نوجوانوں پرزوردیاہے کہ وہ اپنے خوابوں کوشرمندہ تعبیرکرنے کےلئے اپنے آپ میں قابلیت پیداکریں ۔دویندرسنگھ راناگزشتہ روز ڈائمنڈ پبلک سکول بجالتہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے اساتذہ سے کہاکہ وہ طلباءکی شخصیت سازی میں ایمانداری سے اپنارول ادا کریں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں نوجوانوں کی رہنمائی میں اساتذہ کارول اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے والدین سے بھی کہاکہ وہ بچوں کوتعلیمی ماحول فراہم کریں۔رانانے طلباءسے کہاکہ وہ نصابی تعلیم کے علاوہ کھیل سرگرمیوں اوردیگرغیرنصابی سرگرمیوں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔رانانے سکول انتظامیہ پرزوردیاکہ وہ اپنی ذمہ داریوں کوانجام دیتے ہوئے تعلیم کے معیارکوبلندکریں۔اس موقعہ پر پرنسپل ڈائمنڈ پبلک سکول بجالتہ جوگیندرسنگھ تھانہ نے سکول کی سالانہ رپورٹ اورحصولیابیوں کوپیش کیا۔ ا س دوران مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے اوربعدازاں سابق ایم ایل اے ٹھاکررچھپال سنگھ، سرپنچ موہن لال ،رحمت علی اوررومال سنگھ کے علاوہ جماعت علی ،درشن لال، کلدیپ کمار(سکھاپنڈت)ودیگران بھی موجودتھے۔