ڈائلیسز ادھار پر کی جارہی ہیں کسی پرائیویٹ ہسپتال میں بند نہیں: ایسوسی ایشن

پرویز احمد

سرینگر // پرائیویٹ ڈائیگوناسٹ سینٹر ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی بھی ڈائلیسز بند نہیں کئے ہیں اور وادی کے ہر ضلع میں بلا رکاوٹ ڈائلیسز جاری ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر عمر دھر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈائلیسز سینٹروں میں 6ہزار مریض رجسٹر ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ پہلے تمام اخراجات آیوشمان بھارت اٹھاتا تھا لیکن اب اخراجات مریضوں خود اٹھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے مریضوں کو آدھار پر ڈائلیسز کرانے کی سہولیت بھی دستیاب رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکار کے ساتھ مسئلہ جلد ہوا اور سرکار نے واجب الا رقومات وگذار کی تو کسی مریض سے کوئی پیسہ نہیں لیا جائے گا اور سکیم کو معمول کے مطابق جاری رکھا جائے گا ۔ عمر نے بتایا کہ پرائیویٹ ڈائگوناسٹ سینٹروں کا سرکار پر 12کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے اور ہم چاہتے ہیں سرکار ہمیں چند ماہ کے اندر کچھ رقوم واگذار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو پچھلے 6ماہ سے کوئی بھی پیسہ نہیں ملا ہے اور ہمارے لئے یہ مشکل بن رہا ہے کہ ہم اس سکیم کو آگے چلا سکیں۔