ڈائریکٹر ہارٹیکلچرکاشوپیان دورہ

شوپیان/شاہد ٹاک /محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر منظور احمد قادری نے منگل کو ضلع شوپیان کے درجنوں علاقوں کا دورہ کرکے حالیہ برفباری سے یہاں میوہ باغات میں پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔منظور قادری نے اس دوران باغ مالکان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ سے جڑے رہیں تاکہ باغوں کو مزید نقصان ہونے سے بچایا جائے۔انہوں ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کریں تاکہ کسان باغات کوبچانے کی جانکاری حاصل کرسکیں۔