رام بن //ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز جدیدکاری پروگرام کے تحت جائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹر سروے و لینڈ ریکارڈز محمد حنیف ملک کی قیادت میںرام بن میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس میںاے سی آر رام بن وویک پوری ،ایس ڈی ایم رامسو وقار احمد گیری، ایس ڈی ایم بانہال ظہیر عباس محکمہ مال کے تحصیلدار وں و نائب تحصیلدار وںنے بھی شرکت کی۔ڈائریکٹر نے شرکا کو زمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زمین مالکان کو بغیر کسی پریشانی کے زمین کے ریکارڈ کی رسائی ہوگی، جس سے جھگڑے کم ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب جموں اور سرینگر اضلاع کے زمین کا ریکارڈ ڈیجٹلائزڈ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلہ میں ضلع رام بن کے زمین کا ریکارڈ ڈیجٹلائزڈ کیا جائے گا۔ریجنل ڈائریکٹر نے متعلقہ افسروں و اہلکاروں کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی تاکہ ہر ایک تحصیل میں پڑے ہوئے پُرانے لینڈ ریکارڈکے صفحوں کی نمبر شماری کرکے اس سلسلہ وار طریقہ سے سکیننگ کے لئے رکھا جائے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کیاجاسکے۔ رمٹیک سافٹ وئیر سولیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے سینئر منجیر ڈاکٹر رانا کے سنگھ اور ڈی آئی ایل آر ایم پی جموں کے ریسورس پرسن کلدیپ سنگھ نے مذکوررہ پروگرام کی جانکاری دی ۔ اس موقعہ پر جمعہ بندی ،گرداوری کا بھی جائزہ لیا گیا اور تمام تحصیلداروں کو ہدا یت دی گئی کہ وہ اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کریںبصورت دیگر خاطی افسروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈزکادورہ ٔ رام بن
