ڈائریکٹر لوکل باڈیز جموں کادورہ ٔ تھنہ منڈی

تھنہ منڈی // میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے حکام نے سوچھتا ہی سیواکے تحت ایک ریلی نکالی جس میں ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں راجندر سنگھ تارا ،میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی ایگزیکٹو آفیسر کبیر احمد ملک، ماڈل بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی پرنسپل محمد صدیق گنائی ،اسکول کے عملے اور بڑی تعداد میں طلبا نے شرکت کی ۔یہ ریلی ہائر سکینڈری اسکول تھنہ منڈی سے شروع ہوئی اور شاہدرہ موڑ ،بابا لطیف، شال مارکیٹ سے ہوتے ہوئے اقبال چوک کے قریب اختتام پذیر ہوگئی ۔ ریلی کے دوران طلباو میونسپل حکام نے ہاتھوں میں بینر اٹھارکھے تھے جن میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے بارے میں نعرے درج تھے ۔ دریں اثنا ڈائریکٹر لوکل باڈیز راجندر سنگھ تارا نے میونسپل کمیٹی تھنہ منڈی کے دفتر میں بیٹھ کر تھنہ منڈی کی مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر موصوف نے ایگزیکٹو آفیسر تھنہ منڈی اور سب ڈیویژنل مجسٹریٹ تھنہ منڈی کو کمیٹی کی آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ۔