کشتواڑ // جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر فشری بشیر احمد بٹ کشتواڑ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ڈول ہستی میں قائم پانی کے ذخائر میں تقریبا 4 400000 کارپ فش بیجوں کا ذخیرہ کیا۔ان کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر فشریز ی(سنٹرل) ایم منظور وانی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشری کے علاوہ دیگر افسران بھی موجو د تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹرنے بتایا کہ قدرتی آبی ذخائر میں مچھلیوں کی افزائش کو فروغ دینے کی کوششیں جاری ہیں اور اسی سلسلے میںضلع کشتواڑ کے ڈول ہستی آبی ذخیرے میں 04 لاکھ کارپ کے بیجوں کو ذخیرہ کیا ہے اور محکمہ باقاعدگی سے کام کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ فشری نہ صرف قدرتی آبی ذخائر بلکہ نجی شعبے اور کمیونٹی آبی وسائل میں ماہی گیری کی ترقی کےلئے اقدامات کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے منسلک کنبہ کے افراد کو کم لاگت والے مکانات ، انشورنس کور فراہم کرنے کے ذریعہ ماہیگیر کمیونٹی کی ترقی کے اقدامات بھی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہی گیری سے وابستہ افراد کو نہ صرف محکمہ کشتیاں تیار کرنے کےلئے لکڑیاں فراہم کرتا ہے بلکہ جالوں کی تیاری کےلئے بھی سامان مہیا کرتا ہے۔