ڈائریکٹر سکمزکی ریٹائر منٹ31دسمبر کو ہوگی،احکامات صادر

سرینگر// ڈائریکٹر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ اور معروف معالج ڈاکٹر اے جی آہنگر31 دسمبر کو سبکدوش ہو رہے ہیں۔ عمومی انتظامی محکمہ کے ڈپٹی سیکریٹری ریاض احمد وانی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مطلع کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹر سکمز اور ایگزیکٹو آفشو سیکریٹری برائے حکومت ڈاکٹر آہنگر 31 جنوری 2021کو سبکدوش ہونگے۔جی اے آہنگر جون کے مہینے میں اپنی مدت پوری کرنے والے تھے لیکن کووڈ کی وجہ سے مرکزی سرکاری نے احکامات دیئے تھے کہ جو بھی ڈاکٹر یا طبی ادارے کا ملازم سبکدوش ہونے والا ہوگا اسکی مدت ملازمت میں 31دسمبر تک کی توسیع کی گئی۔