ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ نے شمالی کشمیر کا دورہ کیا

بارہمولہ//ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار نے شمالی کشمیربارہمولہ ضلع کا تفصیلی فیلڈ دورہ کیا۔اُنہوں نے وہاں آئی ٹی آئی پٹن،سوپوراوربارہمولہ گورنمنٹ پولی تکنیک بارہمولہ کا معائنہ کیا ۔اِداروں کے سربراہوں نے ڈائریکٹر کو اداروں کے مجموعی کام کاج ، مختلف سکیموں اور کاموں کے بارے میںجانکاری دی۔ اُنہوں نے گورنمنٹ آئی ٹی آئی پٹن کے مجموعی کام پر اطمینان کا اِظہار کیا۔ڈائریکٹر نے آئی ایم سی ، ممبران، سول سوسائٹی ،شراکت داروں اور باغ مالکان کے ساتھ زمینی مسئلے اور کمپاﺅنڈ والنگ کم اپروچ روڈ کے مسئلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور 15 دِن کے اَندر تنازعہ کو حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی نے پالی ٹیکنیک بارہمولہ کے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی اور ادارے کے کام کاج اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے حال ہی میں ادارے میں قائم کردی اِنونشن ، انوویشن ، انکیوبیشن اور ٹریننگ کا معائنہ کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو نئی ہنروں کے مطابق تربیت دی جائے گی کیوں کہ سی آئی آئی آئی ٹی اِس وقت قائم کیا گیا ہے ۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ کے ہمراہ جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر ، ڈائریکٹوریٹ کے اَفسران اور فیلڈ اداروں کے سربراہان بھی تھے۔بعد میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ نے شمالی کشمیر کے آئی ٹی آئی / پولی تکنیکوں کے کام کاج کا ایک میٹنگ میں جائزہ لیا۔میٹنگ آئی ٹی آئی بارہمولہ میں منعقد ہوئی جس میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی کشمیر، گورنمنٹ آئی ٹی آئی بارہمولہ ، پٹن ، اُوڑی ، سوپور،روہامہ ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، لال پورہ ،گریز ، ہندواڑہ اور ٹنگدار کے پرنسپلوں ، سپر اِنٹنڈنٹ نے شرکت کی۔میٹنگ میں مختلف جگہوںکے لئے فیصلے اور سول کاموں کی تکمیل ، صد فیصد داخلے ، امتحانات کی تیاری اور عملی تربیت ، نوکری کی تربیت ، معیاری تربیت کی فراہمی اور ٹرینرس کی گریجویشن اور دیگر متعلقہ اَمور کے لئے ہدایات جاری کیں۔ڈائریکٹر نے اَفسران سے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کا نظام ہنر مند لیبر مارکیٹ کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ طلب اور رسد کے درمیان فاصلے کو ختم کرنے اور عالمی تکنیکی توسیع کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے آئی ٹی آئی اور پولی تکینک میں نئے دور کے تقاضوں والے کورسوں کو متعارف کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے جامع تجاویز پیش کریں۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ نے افسران کو مزید ہدایات دیں کہ وہ اپنے متعلقہ اداروں کاآڈٹ کریں ۔