سری نگر//ڈائریکٹر جنرل جیلخانہ جات وی کے سنگھ نے کل سینٹرل جیل سرینگر کا پہلا دورہ کر کے وہاں سلامتی انتظامات اور جیل میں عملائے جارہے اصلاحاتی پروگراموں کا جائیزہ لیا۔اُن کے ہمراہ ڈی آئی جی جیلخانہ جات ڈاکٹر ایم ایس لون، ٹیکنیکل افسر شبیر احمد اور کئی دیگر افسران بھی تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے جیل احاطے کا معائنہ کر کے وہاں بنیادی ڈھانچے اور بارکوں کا جائیزہ لیا۔ انہوں نے وہاں قیدیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے جیل ہسپتال، کارپینٹری یونٹ، سکل ٹریننگ مرکز اور دیگر شعبوں کا بھی جائیزہ لیا۔ انہوں نے جیل سُپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ جیل میں عملائے جارہے اصلاحاتی پروگراموں کو مزید بڑھاوا دینے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کریں۔ڈی جی نے جیل عملے کے ساتھ ایک دربا رکا انعقاد کیا اور ان کے مسائل غور سے سُنے۔انہوں نے کریمنل جسٹس نظام میں جیل کو ایک مربوط حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عملے کو سلامتی نظام اور قیدیوں کو اصلاحاتی راستے پر لانے کے لئے جی توڑ کوششیں کرنی چاہئیں۔
ڈائریکٹر جنرل کا سنٹرل جیل کا دورہ | اصلاحاتی پروگراموں کو بڑھاوا دینے کی ہدایت، کئی شعبوں کا جائزہ لیا
