ڈائریکٹر جنرل باغبانی کاسرینگر کے کئی دفاتر معائنہ

سرینگر//ڈائریکٹر جنرل ہاٹی کلچر اعجاز احمد نے کل سری نگر میں محکمہ سے جڑے دفاتر کا اچانک دورہ کیا جس دوران متعدد ملازمین کو غیر حاضر پاکر ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا حکم دیا جبکہ متعلقہ آفیسر کو غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے چیف ہاٹی کلچر آفیس سرینگر ، نرسری رجسٹریشن آفیسر ، ڈویژنل منیجر پلانٹیشن پروٹکشن ، چیف کیننگ پروسسنگ انسٹریکٹر سرینگر کے دفاتر کا دورہ کیا جس دوران متعد دملازمین کو غیر حاضر پا کر انہوںنے موقع پرہی غیر حاضر ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات جاری کئے جبکہ متعلقہ آفیسرکو یہ بھی ہدایت کی کہ غیرحاضر ملازمین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے بارے میں ڈائریکٹوریٹ دفتر کو بھی آگاہ کیا جائے۔ ڈائریکٹر جنرل نے سبھی دفاتر کے آفیسران کو ہدایت دی کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی خاطرزمینی سطح پر اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دفاتر کے کام کاج کی دیکھ ریکھ کی خاطر ایک خصوصی ٹاسک فورس کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔