ڈائریکٹر ایگریکلچر ڈوڈہ و کشتواڑ اضلاع کے دورہ پر

 
 ڈوڈہ //ڈائریکٹر اگریکلچر جموں ایچ کے رازدان نے ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع کا دو روزہ دورہ مکمل کیا ۔ اپنے دو روزہ دورہ کے دوران انہوں نے عسر کے کسانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اوران کے مسائل کی جانکاری حاصل کی۔ کسانوں نے متعدد مسائل اُٹھائے اور ڈائریکٹر نے ان کی شکایات کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔کسانوں کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعدڈائریکٹر موصوف نے ڈوڈہ کا دورہ کیا اور ڈوڈہ و کشتواڑ اضلاع میں جائزہ میٹنگیں منعقدکیں جن میں مرکزی سکیموں جیسے کہ RAJMASH MISSION    ATMA NFSM PMFBY PMKSYوغیرہ لاگو کرنے کاتفصیلی جائزہ لیا۔اجلاس میں ریاستی سرکار کی جانب سے شروع کی گئی سکیموں کی عمل آوری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اُنہوں نے بعض سکیموں پر اخراجات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقعہ پر سی اے او ڈوڈہ سنیل کے کول، چیف اگریکلچر افسر کشتواڑ ایچ کے ہتیشی، ڈپٹی ڈائریکٹر سنٹرل سی ایم شرما و دیگر ڈسٹرکٹ و سب ڈویژنل افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔