جموں//ڈائریکٹر نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی ( این آئی ٹی ) سری نگر پروفیسر راکیش سہگل نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔پروفیسر سہگل نے لیفٹیننٹ گورنر کو اِنسٹی چیوٹ کے کام کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور کیمپس کی توسیع ، اِضافی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ،پانی کی فراہمی ، نکاسی آب اور سیوریج نظام کو بڑھانے سے متعلق مختلف اہم اَمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹر کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ اِنسٹی چیوٹ کے طلباء کی پیشہ ورانہ ہنر اور کاروباری ماحول کو فروغ دینے ،روزگار کے مواقع اور نئے سٹارٹ اَپ کو فروغ دینے کے لئے انسٹی چیوٹ اورصنعتی روابط کو مضبوط کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔
ڈائریکٹر این آئی ٹی سری نگر کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات
