بانڈی پورہ//ڈپٹی کمشنر بانڈی بورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر بانڈی بورہ بازار میں معائنہ کے دوران قصورواروں سے تین ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔مشترکہ کارروائی میں محکمہ امور صارفین وتقسیم کاری ،میونسپل کونسل اور محکمہ انیمل ہسبنڈری نے تلاشی کارروائی کرکے گراں بازاری کا جائزہ لینے کے دوران گلی سڑی سبزیوں اور میوہ جات کو ضائع کیا۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی بورہ نے کہا کہ ضلع بھر میں روزانہ ایسی کارروائیاں ہونگی اور قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے افسران کو متحرک کیا گیاہے۔
چیکنگ:قصورواروں سے جرمانہ وصول
