چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے بیچ فوجی سربراہ لداخ کے دوروزہ دورے پر

سرینگر//فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے جمعرات کو دو روزہ دورے پر لداخ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے تناظر میں فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
جنرل نروانے، نے لیہہ پہنچنے کے بعد سینئر فوجی حکام سے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ذرائع کے مطابق وہ اگلی چوکیوں کا بھی دورہ کریں گے اور وہ چینی افواج کی سرگرمیوں کیخلاف حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی افواج نے لداخ خطے میں تازہ دراندازی کی کوششیں کی ہیں جس کے بعد بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔