بیجنگ //چینی حکومت نے آباد ی کو کم کرنے کے لیے ملک میں دو سے زائد بچے پیدا کرنے پر لگائی جانے والی پابندی کو تبدیل کرتے ہوئے اس حد کو تین بچوں تک مقرر کردیا ہے- چینی صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ملک کی آبادی کے اعداو شمار پیش کیے گئے جس کے مطابق ایک وقت تک دنیا میں سب سے زیادہ آبادی رکھنے والے ملک چین کی آبادی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی آبادی میں اضافہ کرنے کے سبب حکومت نے اپنی پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے بچوں کی حد کو تین تک مقرر کیا ہے۔دوسری جانب قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2016 میں ایک کروڑ آٹھ لاکھ بچے پیدا ہوئے جب کہ 2050 تک ملک میں تقریبا تین کروڑ افراد کام کرنے کی عمر تک پہنچ گئے ہوں گے یعنی ملک کو زیادہ افرادی قوت میئسر ہو گی اور غیر ملکی افرادی قوت کی ضرورت نہیں رہے گی۔